میاں نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ دو جلسوں کے بعد بدل گیا ہے، محمد عثمان ڈار

سیالکوٹ۔14نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ دو جلسوں کے بعد بدل گیا ہے۔انکے بیانیے کا بوجھ انکے اپنے بھی نہیں اٹھا سکے ۔ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرینگے۔گزشتہ ادوار میں چینی اور آٹے کا فزیکل آڈٹ ہی نہیں ہوتا تھا، زرداری صاحب کی شوگر ملز ہیں۔ سندھ میں …

سیالکوٹ۔14نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ دو جلسوں کے بعد بدل گیا ہے۔انکے بیانیے کا بوجھ انکے اپنے بھی نہیں اٹھا سکے ۔ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرینگے۔گزشتہ ادوار میں چینی اور آٹے کا فزیکل آڈٹ ہی نہیں ہوتا تھا، زرداری صاحب کی شوگر ملز ہیں۔ سندھ میں آج تک آڈٹ ہی نہیں ہوا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے سن آف سیالکوٹ کے زیر اہتمام سن آف سیالکوٹ محمد عمر میر تعاون سے ماڈل تھانہ سول لائن کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ، چیئرمین پی اےچ اے ذوالفقار بھٹی، سابق صدر سےالکوٹ چےمبر ملک محمد اشرف سابق وزےر قانون آزاد جموں وکشمیر صاجنراد حامد رضا، پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے صدر مہر کاشف ،چوہدری الیاس، ضلعی رہنما عامر ڈار، سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں اعجاز جاوید، بھی موجود تھی۔عثمان ڈار نے وزیراعلی پنجاب کے ویژن کو بڑھاتے ہوئے ساتویں ماڈل تھانہ کا افتتاح کرتے ہوئے ماڈل تھانوں میں شہریوں کو بہتر ماحول کے ساتھ انصاف ملے گا۔ ماضی میں تھانوں کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جاتا رہا۔ تمام تھانوں کی خدمت کا معیار جانچنے والی کمپنی سے سرٹیفکیشن ہوگی۔ بہت جلد جرائم کے خاتمہ کےلئے ڈالفن فورس کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں عثمان ڈار نے کہا کہ پانچ اعشاریہ ایک ارب کی لاگت سے اڑھائی سو بیڈ کا ہسپتال شروع کیا جارہا ہے۔پینے کے صاف پانی پر پندرہ ارب روپے کے منصوبے کا افتتاح جلد وزیراعظم پاکستان کرینگے۔ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے رنگ روڈ منصوبے پر بھی کام کرینگے۔ ٹائیگر فورس کے علاوہ دیگر شہری بھی مہنگائی کی نشاندہی کریں۔