سپریم کورٹ کے حکم پر 19نومبر سے کراچی سرکلر ریلوے چلائی جا ئے گی، وفاقی وزیر شیخ رشید احمدکی ریلوے ہیڈ کوارٹرزمیں میڈ یا سے گفتگو

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت 19نومبر سے کراچی سرکلر ریلوے چلانے جا رہا ہے، ہم پرانی کے سی آر کے اُوپر ٹرین چلائیں گے ، ابھی سندھ حکومت نے آگے کام کرنا ہے کیونکہ 14کلو میٹر ٹریک کلیئر کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے …

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت 19نومبر سے کراچی سرکلر ریلوے چلانے جا رہا ہے، ہم پرانی کے سی آر کے اُوپر ٹرین چلائیں گے ، ابھی سندھ حکومت نے آگے کام کرنا ہے کیونکہ 14کلو میٹر ٹریک کلیئر کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ 15کوچز پر مشتمل سرکلر ریلوے کی یہ ٹرین براستہ لانڈھی ،اورنگی چلے گی، یہ تما م کوچز ریلوے نے اپنی کیرج فیکٹری میں تیار کی گئی ہےں،کے سی آر کے ہم نے 3مرحلے کئے ہیں ، تیسرے مرحلے میں بالکل نئی ٹرین چلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پنشن کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فنانس منسٹری اور وزیر اعظم عمران خان سے فنڈز کی منظوری ہوگئی ہے، اس پر ہم فنانس منسٹری اور وزیر اعظم پاکستان کے مشکور ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے ملازمین کی پنشن کے واجبات کلیئر کریں گے جس کے لیے ہم وزیر اعظم کو ریلوے ہیڈکوارٹرزلاہور آنے کی دعوت دیں گے کہ وہ آئیں اور گریڈ ایک سے گریڈ چار کے ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کے چیک کا اجرا کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی آمدن میں اضافہ کریں۔ سیاسی حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بہت درست بیان دیاہے اور میں اس پر بہت پہلے کہہ چکاہوں کے ہندوستان اندر سے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ پاکستان کو سرحدوں پر نقصان نہیں پہنچا سکتا،افواجِ پاکستان وہ عظیم فوج ہے جو ایک گولے کا جواب دوگولوں سے دیتی ہے، گز شتہ روز جو سرحدوں پر ہوا وہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ انڈیا پاکستان کے اندرابھی تک بدامنی پھیلانے اور دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ گلگت بلتستان کے الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہاں کے لوگ الیکشن میں جو فیصلہ کریں وہ پاکستان کے سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہوگا کیونکہ سی پیک کا حب گلگت بلتستان ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کے تمام کاغذات پورے کردیئے ہیں، ہم چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ 20 دسمبر تک اس کا ٹینڈر ہوجائے گا، پاکستان ریلوے نے ایم ایل ون کے حوالے سے ایک ایک انچ کی فزیبلیٹی رپورٹ بنا لی ہے اس میں سارے کراسنگ ختم ہوجائیں گے، ایم ایل ون پاکستان ریلوے کی زندگی ہے، اس کام کو مکمل کرنے میں مجھے سولہ سال لگے ہیں۔