قومی جوڈو کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ7 اکتوبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے گرینڈ سلیم کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ7 اکتوبر سے اسلام آباد یا پشاور میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم 26 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ پی جے ایف کے نائب صدر مسعود احمد خان نے اے …

اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے گرینڈ سلیم کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ7 اکتوبر سے اسلام آباد یا پشاور میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم 26 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ پی جے ایف کے نائب صدر مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 12کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جن میں8مرداور4خواتین کھلاڑی شامل ہوں گے۔اور انہیں کوچ جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے۔

Leave a Reply