اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےملک میں بچوں کے حقوق اور تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن کے شراکت دار کے طور پر پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام قومی ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں، حکومت خاطر خواہ اصلاحات کے …
بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قومی ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں، ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یونیورسل چلڈرن ڈے کے موقع پر پیغام،

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےملک میں بچوں کے حقوق اور تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن کے شراکت دار کے طور پر پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام قومی ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں، حکومت خاطر خواہ اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے لے کر بڑھ رہی ہے جس کے بچوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسل چلڈرن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہر سال 20نومبر کو یونیورسل چلڈرن ڈے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے ، اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن کے شراکت دار کے طور پر پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام قومی ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کی حفاظت کریں اور انہیں کسی بھی حیثیت ، ذات پات ، مسلک یا مذہب کی تفریق کے بغیر ترقی کے مواقعے تک رسائی فراہم کرے۔ حکومت اپنے بچوں کو ہر طرح کے استحصال ، اخراج اور پسماندگی سے بچانے کے لئے پرعزم ہے ، اس کے ساتھ ساتھ حکومت بچوں کو زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا ماحول فراہم کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے ، ہم ملک میں بچوں کے حقوق اور تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت خاطر خواہ اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے لے کر بڑھ رہی ہے جس کے بچوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، جن میں لاپتہ اور اغواءشدہ بچوں کے تحفظ کے لئے زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2020کا نفاذ نوعمر بچوں کی نگہداشت اور تحفظ کے لئے جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018اور آئی سی ٹی چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2018کے نفاذ جیسے اقدامات شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے تاہم اس ضمن میں تمام شراکت داروں کو بھی ایک ہی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے ، بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی شراکت ضروری ہے ، میڈیا ، کارپوریٹ سیکٹر ، کمیونٹی ، والدین اور بچوں کو چاہئے کہ وہ سب اکٹھے ہو کر بچوں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے قومی کوششوں میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں ۔\








