کورونا وائرس کی وبا عالمی حقیقت ہے ،اپوزیشن عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،خدانخواستہ اگر قیمتی …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔

مزید خبریں