کسی ملک نے اگر تہذیب یافتہ معاشروں کی صف میں کھڑا ہونا ہے تو وہاں قانون کی حکمرانی قائم ہونی چاہیے،وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمراد سعید کا تقریب سے خطاب

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمراد سعید نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک نے اگر تہذیب یافتہ معاشروں کی صف میں کھڑا ہونا ہے تو وہاں قانون کی حکمرانی قائم ہونی چاہیے،موٹروے پولیس نے قومی شاہرات پر قانون کا یکساں نفاذ کرکے پاکستان اور بیرونِ ملک اپنی پہچان بنائی ہے، اداروں کو بہتر بنانا ہے تو افراد کی سلیکشن اور انکی پیشہ وارانہ تربیت کو بہتر …

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمراد سعید نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک نے اگر تہذیب یافتہ معاشروں کی صف میں کھڑا ہونا ہے تو وہاں قانون کی حکمرانی قائم ہونی چاہیے،موٹروے پولیس نے قومی شاہرات پر قانون کا یکساں نفاذ کرکے پاکستان اور بیرونِ ملک اپنی پہچان بنائی ہے، اداروں کو بہتر بنانا ہے تو افراد کی سلیکشن اور انکی پیشہ وارانہ تربیت کو بہتر بنانابے حد ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز شیخوپورہ میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج سے تربیت مکمل کرنے والے پٹرول آفیسرز اور جونیئر پٹرول آفیسر ز کی دسویں پاسنگ آو ٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاسنگ آوٹ تقریب میں آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی خالد محمود، سیکرٹری کمیونیکیشن ظفر حسن و دیگر سینئرپولیس افسران اور تربیت یافتہ آفیسرز کے عزیز اقارب نے شرکت کی۔قبل ازیں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کے ہمراہ موٹروے پولیس کے شہداءکی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔ وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کا حصہ بننے والے یہ جوان انتہائی خوش نصیب ہیں کہ وہ ایک ایسے ادارے سے وابستہ ہوئے ہیں جو پوری دنیا میں اپنی نیک نامی کی وجہ سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاس آﺅٹ ہونے والے جوان موٹروے پولیس کی بنیادی اقدار جن میں ایمانداری، خوش اخلاقی اور مدد شامل ہیں کی ہر حال میں پاسداری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو بہتر بنانا ہے تو افراد کی سلیکشن اور ا ن کی پیشہ وارانہ تربیت کو بہتر بنانا از حد ضروری ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے آئی جی موٹروے پولیس کو پاس آوٹ ہونے والے پٹرول آفیسرز اور جونیئر پٹرول آفیسرز کی بہترین خطوط پر تربیت کرنے اور پا سنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب کےلئے کئے جانے والے شاندارانتظامات پرمبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ا ن کی خوش قسمتی ہے کہ وہ پاکستان کی تمام پولیس فورسز میں سے بہتر پولیس فورس میں شامل ہوئے ہیں جو کہ ایک برانڈڈ آرگنائزیشن کا درجہ رکھتی ہے۔ بعد ازاں موٹروے پولیس کے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔ تقریب کے آ خر میںوفاقی وزیرمراد سعید نے پروبیشنر اور بیسک ریکروٹ کورس میں آل راو نڈ فرسٹ آنے والے امر پرکاش اور سلمان عابد و دیگر نمایاں پوزیشن لینے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

مزید خبریں