راولپنڈی۔20نومبر (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سےپاکستان میں مصر کے سفیر طارق محمد دہرگ نےملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور دفاع و سلامتی کے تمام شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سےپاکستان میں مصر کے سفیر طارق محمد دہرگ کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔20نومبر (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سےپاکستان میں مصر کے سفیر طارق محمد دہرگ نےملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور دفاع و سلامتی کے تمام شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر باہمی تعلقات سے لطف اندوزہو رہے ہیں،انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا








