اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کابل کا میرا دورہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کے عزمِ صمیم کے اظہار کی جانب ایک اور قدم ہے، افغانستان میں امن سے باہمی روابط و تجارت کے دروازے کھلیں گے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں کبھی بھی تنازعات کےعسکری حل کا قائل نہیں رہا چنانچہ ہمیشہ سے میرا ایمان …
کابل کا میرا دورہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کے عزمِ صمیم کے اظہار کی جانب ایک اور قدم ہے، وزیراعظم عمران خان کاٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کابل کا میرا دورہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کے عزمِ صمیم کے اظہار کی جانب ایک اور قدم ہے، افغانستان میں امن سے باہمی روابط و تجارت کے دروازے کھلیں گے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں کبھی بھی تنازعات کےعسکری حل کا قائل نہیں رہا چنانچہ ہمیشہ سے میرا ایمان رہا ہے کہ افغانستان میں امن سیاسی گفت و شنید ہی سے حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اہل افغانستان کےبعد اس امن میں سب سے بڑا حصہ ہمارا ہےکیونکہ اس سے باہمی روابط و تجارت کے دروازے کھلیں گے اور خوشحالی افغانستان و پاکستان دونوں ممالک کا رخ کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن و تجارت کے ثمرات بطور خاص ہمارے قبائلی عوام تک پہنچیں گے جنہوں نے افغان جنگ کی تباہ کاریوں کا بارِگراں اٹھایا۔








