اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا حقیقت ہے اس کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے جا رہے ہیں، اپوزیشن جماعتیں اپنی قومی ذمہ داریوں سے خود کو مبراءسمجھتی ہیں، کورونا وباءکی دوسری لہر پوری دنیا میں تباہی پھیلا رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی جانب بھی …
اپوزیشن جماعتیں خود کو قومی ذمہ داریوں سے مبراءسمجھتی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا حقیقت ہے اس کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے جا رہے ہیں، اپوزیشن جماعتیں اپنی قومی ذمہ داریوں سے خود کو مبراءسمجھتی ہیں، کورونا وباءکی دوسری لہر پوری دنیا میں تباہی پھیلا رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی جانب بھی توجہ دینی چاہیے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ اپوزیشن نے طے کر لیا ہے کہ کسی بھی طرح ملک کو نقصان پہنچانا ہے، کورونا سے عوام کو تو نقصان ہو گا ہی اس سے معیشت پر بھی اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہی اپوزیشن تھی جو کہتی تھی کہ مکمل لاک ڈائون کریں اور آج یہی اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ پابندی نہیں لگائیں، پشاور میں اگر اپوزیشن کا جلسہ نہیں ہوگا تو کیا نقصان ہو جائے گا، جہاں لوگوں کا ہجوم ہو گا وہاں وباءکے پھیلنے کا خطرہ بھی زیادہ ہوگا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے پورے ملک میں سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی اپنائی، آج ہماری سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کی دنیا تعریف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران سندھ حکومت وفاق کی پالیسی کے خلاف گئی، پیپلز پارٹی نے پورے سندھ میں مکمل لاک ڈائون کیا، پیپلز پارٹی کے سندھ میں مکمل لاک ڈائون کی وجہ سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم جلسوں سے گھبرانے والے نہیں، ہم اپوزیشن سے بڑے جلسے کر سکتے ہیں، کورونا کی وجہ سے ہم نے رشکئی کا جلسہ منسوخ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے اور اب جلسے کرنا اپوزیشن کا اپنی ناکامی چھپانے کا ایک بہانہ ہے۔








