گلگت ۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد دنیور کو الگ ضلع بنایا جائے گا جو کہ یہاں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے۔گلگت دنیور میں ایک انتخاباتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت حلقہ 3 میں پاکستان تحریک انصاف کامیابی کے بعد اتنے کام کرے گی کہ یہاں کی عوام عمران خان کو …
عمران خان چاہتے ہیں کہ معاشرے کے پسے ہوئے لوگوں کو آ گے لایا جائے،علی امین گنڈا پور

مزید خبریں
گلگت ۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد دنیور کو الگ ضلع بنایا جائے گا جو کہ یہاں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے۔گلگت دنیور میں ایک انتخاباتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت حلقہ 3 میں پاکستان تحریک انصاف کامیابی کے بعد اتنے کام کرے گی کہ یہاں کی عوام عمران خان کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے اس خطے کو یکسر نظر انداز کر کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پچھلے دو سالوں میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے 46 ارب کے فنڈز دیئے مگر وہ پیسہ کہاں خرچ کیا گیا کچھ پتہ نہیں۔انہوں نے کہا ہےکہ عمران خان چاہتے ہیں کہ معاشرے کے پسے ہوئے لوگوں کو آ گے لایا جائے،اس لیے گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بہت فکر مند ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ گلگت مقپون داس میں سپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا جس کی بعد گلگت بلتستان میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کے لیے موجودہ ڈھانچےکو بہتر بنانے پر کام ہورہا ہے۔انہوں حلقہ 3 دنیور کی عوام کے لئے دو ہسپتال،دو کھیل کے میدان بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا ہے کہ 22 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس کو کامیاب کریں تاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تبدیلی کے نعرے کو یہاں پر بھی پورا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں یہاں اپنی ذات یا کسی اور کے لئے ووٹ مانگنے نہیں آ یا بلکہ یہاں کی عوام اور پورے گلگت بلتستان کی ترقی،خوشحالی کے لئے آپ اپنا ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو دیں۔








