اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے تمام منصوبے آزاد کشمیر میں بھی دیے ہیں، ان پروگراموں سے آزاد کشمیر میں خوشحالی آئے گی، آزاد کشمیر میں کورونا وباء کے دوران سمارٹ لاک ڈائون کو اپنانا چاہئے تاکہ تاجر اور مزدور، دیہاڑی دار طبقہ اس سے متاثر …
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے تمام منصوبے آزاد کشمیر میں بھی دیے ہیں، بیرسٹر سلطان محمود

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے تمام منصوبے آزاد کشمیر میں بھی دیے ہیں، ان پروگراموں سے آزاد کشمیر میں خوشحالی آئے گی، آزاد کشمیر میں کورونا وباء کے دوران سمارٹ لاک ڈائون کو اپنانا چاہئے تاکہ تاجر اور مزدور، دیہاڑی دار طبقہ اس سے متاثر نہ ہو، پاکستان تحریک انصاف کشمیر بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے بیگم شمشاد عزیز کو پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم شمشاد عزیز کی شمولیت سے پی ٹی آئی کشمیر کو آزاد کشمیر بالخصوص پوچھ ڈویژن میں خاصی تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آ کر خواتین کو اسمبلی میں 33 فیصد نمائندگی دے گی تاکہ خواتین معاشرے میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے کورونا وباء کی صورتحال کے پیش نظر مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، اگر اس کی بجائے سمارٹ لاک ڈائون اپنایا جائے تو تاجروں اور مزدور، دیہاڑی دار طبقہ اس سے متاثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے تمام منصوبے آزاد کشمیر میں بھی دیئے ہیں جن میں انصاف ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر ترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں سے آزاد کشمیر میں خوشحالی آئے گی، یہاں کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ وہ دیگر خواتین کے مسائل حل کرانے کے لئے موثر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔








