ہم ملک کو بلند سطح تک لیجانے والے اقتصادی اور جمہوری سفر جاری رکھیں گے، ترک صدر

انقرہ۔21نومبر (اے پی پی):ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم ملک کو بلند سطح تک لیجانے والے اقتصادی اور جمہوری سفر جاری رکھیں گے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قوم کی صحت کے تحفظ اور پیداوار و روزگار کے مواقع کو بڑھانے کی کوششوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتصادیات اور …

انقرہ۔21نومبر (اے پی پی):ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم ملک کو بلند سطح تک لیجانے والے اقتصادی اور جمہوری سفر جاری رکھیں گے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قوم کی صحت کے تحفظ اور پیداوار و روزگار کے مواقع کو بڑھانے کی کوششوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتصادیات اور جمہوریت کو دوبارہ بلندیوں کی جانب لیجانے والی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ترکی کو معاشی و جمہوری میدان میں بلندیوں کی جانب بڑھ رہا ہے جو ہماری اقتصادی پالیسیوں ، ڈیموکریسی اور آزادی کی سطح کو فروغ دیتے ہوئے ہماری قوم کے معیار ِ زندگی میں مزید بہتری لائے گی۔

مزید خبریں