گور نر پنجاب اور صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مستحق اور نادار بچوں کے ا عزاز میں ظہر انہ

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مستحق اور نادار بچوں کے ا عزاز میں گور نر ہائوس میں ظہر انہ دیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے سے باز رہے یہ وقت سیاست کر نے یا جلسوں کا نہیں کورونا سے بچائوکا ہے‘اپوزیشن کےجلسوں سے پاکستان …

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مستحق اور نادار بچوں کے ا عزاز میں گور نر ہائوس میں ظہر انہ دیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے سے باز رہے یہ وقت سیاست کر نے یا جلسوں کا نہیں کورونا سے بچائوکا ہے‘اپوزیشن کےجلسوں سے پاکستان میں بھی امر یکی جیسی کورونا صورتحال ہوسکتی ہے ‘ حکومت بھی کورونا کی وجہ سے ہی جلسے اور بڑے اجتماعات نہیں کر رہی ‘مستحق اور نادار بچوں کے لئے گور نر ہائوس کے دروازے24گھنٹے کھلے ہیں، تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان کی جانب سے ہفتہ شان رحمت للعالمین کے سلسلے میں چائلڈ پروٹیکیشن کے بچوں کے ا عزازمیں ظہرانہ دیا گیا ۔اس موقعہ پر ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ اور ڈاکٹر شاہد صدیق سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقعہ پر فیڈمک کے چیئر مین میاں کاشف اشفاق کی طر ف سے بجھوائے جانےوالے تحائف بچوں میں تقسیم کیے گئے ،میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کا ہر معاملے پرسب سے پہلے سیاسی اور ذاتی مفادات کو تر جیح دینا معمول بن چکا ہے کورونا موجودہ حکومت نہیں لیکر آئی بلکہ آج پوری دنیا میں کورونا ہے جس سے بچائو کیلئے دنیا لاک ڈائون کی طرف جا رہی ہے اور اپوزیشن خود لاک ڈائون کا مطالبہ کرتی رہی ہے لیکن آج جب پہلے سے زیادہ کورونا موجود ہے تو یہ جلسے کر رہے ہیں جو ملک وقوم کے مفادمیں نہیں کیونکہ جلسوں سے کورونا ایک بار پھر بے قابو ہو جائیگا گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو آج بھی عام آدمی کی فکر ہے وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی اپنائی ہے اور پہلے بھی اسکے مثبت نتائج نکلے ہیں اور اب بھی انشاءاللہ یہ پالیسی کامیاب ہوگی پوری دنیا کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے لیے کہہ رہی ہے ہمیں پہلے لوگوں کی جانیں بچانی ہیں حکومت این سی او سی میں کورونا پر قومی پلان دے چکی ہے جس پر عمل کر نا سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل قر آن پاک اور حضور کے بتائے راستے پر عمل کر نے سے مکمل ہے غیر مسلم بھی قرآن پاک سے سیکھتے ہیں میں نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں قر آن پاک کو تر جمے کیساتھ پڑ ھنے کو لازمی قرار دیا ہے ۔مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن اگر پنجاب میں جلسے کر یگی تو قانون ان کا استقبال کر یگا اپوزیشن کو چاہیے وہ جلسوں کی بجائے کورونا سے بچاﺅ کے لیے ایس او پیز پر عمل کیلئے کام کر ے‘اپوزیشن ریاست کے مفاد میں سیاست کو لے آتی ہے‘ اپوزیشن نے لوگوں کی زندگیوں کو داو پر لگا دیا ہے اپوزیشن کی شو بازی جاری ہے کورونا اپوزیشن اور حکومت میں تفریق نہیں کر رہا ۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نادار بچوں کے لیے نعمت ہے سی پی بی بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بچے قوم کی امید اور مستقبل ہیں ریاست مستحق بچوں کی نگہبان بنے گی۔

مزید خبریں