بیجنگ۔23نومبر (اے پی پی):چین نے افغانستان کے شہر کابل میں عام شہریوں پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ان خیالات کا اظہار پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لی جیان نے اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین افغان حکومت اور عوام کی دہشتگردی سے نمٹنے اور قومی استحکام …
چین کی افغانستان میں عام شہریوں پر دہشتگردحملے کی مذمت

مزید خبریں
بیجنگ۔23نومبر (اے پی پی):چین نے افغانستان کے شہر کابل میں عام شہریوں پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ان خیالات کا اظہار پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لی جیان نے اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین افغان حکومت اور عوام کی دہشتگردی سے نمٹنے اور قومی استحکام و سلامتی کیلئے جاری کوششوں کی بھر پور حمایت کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین افغانستان کی امن اور استحکام کے حصول میں مدد کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چین نے غیر ملکی افواج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ انداز میں افغانستان سے واپس چلے جائیں اور افغانستان کے امن اور مفاہمت کے عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل پر 23 راکٹوں سے حملہ ہوا تھا جس میں 10 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے تھے۔








