وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں "نیا پاکستان – منزلیں آسان، دیہی رسائی” پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا

لاہور ۔25نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں "نیا پاکستان - منزلیں آسان، دیہی رسائی" پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا۔ منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں 14 ارب کی لاگت سے مجموعی طور پر 1076 کلو میٹر لمبی 154 سڑکیں بنائی جائیں گی۔ پروگرام کی نگرانی پرونشل سٹرینگ کمیٹی کرے گی اور فنڈ ہیومن ڈولپنٹ انڈکس اور سڑک کی لمبائی کو مد نظر رکھتے …

لاہور ۔25نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں "نیا پاکستان – منزلیں آسان، دیہی رسائی” پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا۔ منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں 14 ارب کی لاگت سے مجموعی طور پر 1076 کلو میٹر لمبی 154 سڑکیں بنائی جائیں گی۔ پروگرام کی نگرانی پرونشل سٹرینگ کمیٹی کرے گی اور فنڈ ہیومن ڈولپنٹ انڈکس اور سڑک کی لمبائی کو مد نظر رکھتے ہوئے مختص کئے جائیں گے اور نگرانی کی جائے گی۔ منصوبے میں 70 فی صد مرمتی کام اور نئی سڑکیں 30 فی صد کی شرح سے بنائی جائیں گی۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 1256 کلومیٹر لمبی 174 سڑکیں بنائی گئیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے دیہی علاقوں کی ترقی اور زرعی اجناس کو منڈیوں تک پہچانے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے منصوبے کو اس حوالے سے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔