اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان کے دیہی علاقوں میں ہائیڈرو پاور پلانٹس سے عوام بھرپور استفادہ کررہے ہیں، چینی کمپنی نے 2019 کے اختتام تک ملک میں 13 چھوٹےاور مائیکرو ہائیڈرو پاور پلانٹس پر کام کاآغاز کیا تھا۔ چونگ کنگ سیوی اندسٹریز چائنہ کے سی ای او جارج زو نے کہا ہے کہ 7چھوٹے اور مائیکرو ہائیڈرو پاور پلانٹس کی تعمیر اور مشینری کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا …
پاکستانی دیہی علاقوں میں ہائیڈرو پاور پلانٹس سے عوام بھرپور استفادہ کررہے ہیں، جارج زو

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان کے دیہی علاقوں میں ہائیڈرو پاور پلانٹس سے عوام بھرپور استفادہ کررہے ہیں، چینی کمپنی نے 2019 کے اختتام تک ملک میں 13 چھوٹےاور مائیکرو ہائیڈرو پاور پلانٹس پر کام کاآغاز کیا تھا۔ چونگ کنگ سیوی اندسٹریز چائنہ کے سی ای او جارج زو نے کہا ہے کہ 7چھوٹے اور مائیکرو ہائیڈرو پاور پلانٹس کی تعمیر اور مشینری کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جن سے تجرباتی پیداوار کے بعد بجلی کی باقاعدہ پیداوار کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاور پلانٹس گلگت کے مختلف علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں جبکہ بقیہ 8 پاور پلانٹس خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں قائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور مائیکرو ہائیڈرو پاور پلانٹس سے پاکستان کے دیہی علاقوں کے عوام بھرپور استفادہ کررہے ہیں اور ان کو بجلی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کےدیرنہ قریبی دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا کیونکہ 200 ملین سے زیادہ آبادی کے ملک میں دیہی علاقوں کے عوام کو بجلی کی قلت کے مسائل درپیش تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بجلی کی دستیابی سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا اور اقتصادی شرح نمو کے مطلوبہ اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔








