پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت میں پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب کو برآمدات میں کمی اوربرادرملک سے درآمدات میں نمایاں اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں سعودی عرب …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب کو برآمدات میں کمی اوربرادرملک سے درآمدات میں نمایاں اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں سعودی عرب کو142.57 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.04 فیصدکم ہے ، گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں سعودی عرب کو165.45 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی، اکتوبر2020 میں سعودی عرب کو35.62 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی ، گزشتہ سال اکتوبرمیں سعودی عرب کو76.24ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ مالی سال 2019-20 میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 452.86 ملین ڈالرتھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی4 ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات میں25.50 فیصداضافہ ہواہے۔ جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں سعودی عرب سے634.204 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات کا حجم505.33 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبر2020 میں سعودی عرب سے 186.45 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں، گزشتہ سال اکتوبرمیں سعودی عرب سے 112.12 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔مالی سال 2019-20 میں سعودی عرب سے درآمدات کا کل حجم 1.286 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔