کراچی کے مسائل کا مستقل بنیادوں پر حل انتہائی ضروری ہے، تجاوزات ہٹانے سے پہلے مکینوں کیلئے پیشگی متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کا مستقل بنیادوں پر حل انتہائی ضروری ہے، تجاوزات ہٹانے سے پہلے وہاں کے مستحق مکینوں کیلئے پیشگی متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ وہ جمعرات کو یہاں کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کا مستقل بنیادوں پر حل انتہائی ضروری ہے، تجاوزات ہٹانے سے پہلے وہاں کے مستحق مکینوں کیلئے پیشگی متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ وہ جمعرات کو یہاں کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء شیخ رشید احمد, اسد عمر ,فیصل واوڈا ،مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدلحفیظ شیخ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت 100 سے زائد منصوبوں کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہیں جو 1.117 ٹریلین روپے کی لاگت سے مکمل ہونگے۔ ان منصوبوں کو تکمیلی مراحل کے اعتبار سے تین حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔اجلاس کو ان منصوبوں پر اب تک ہونے والے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کی مستقل بنیادوں پر حل انتہائی ضروری ہے . وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال مون سون کے دوران کراچی میں برساتی پانی سے ہونے والے نقصانات کا سبب نالوں پر غیر قانونی تعمیرات ہیں۔ وزیر اعظم نے واضح ہدایت دی کہ کراچی میں تجاوزات ہٹانے سے پہلے وہاں کے مستحق مکینوں کیلئے پیشگی متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے کراچی کو پانی فراہم کرنے کے کے فور منصوبے کی استعداد اور افادیت بڑھانے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کیلئے وزارتِ منصوبہ بندی کے تحت تکنیکی کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں