دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد14 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔27نومبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد14 لاکھ 37ہزار سے تجاوز کرگئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 13 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد61309218 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1437845 افراد لقمہ اجل …

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔27نومبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد14 لاکھ 37ہزار سے تجاوز کرگئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 13 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد61309218 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1437845 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد17474491ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ32 لاکھ 48 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 69 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد13248676 ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد5132249 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک269555 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 7 سو سے زائد جبکہ متاثرین کی تعداد93 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے44489 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید524 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9309871 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 135752افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد62 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ71 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے37614 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد6204570 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے504474 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید691 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 171497ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21لاکھ83 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے50 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2183660 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید780 افراد دم توڑ گئے۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1974467ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے33,424 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 50957 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے15 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، ملک میں اس وائرس سے اب تک 53 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 29 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس جان لیوا وائرس سے مزید822 ہلاکتوں سے مجموعی تعداد53 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد795845 ہے۔

 

مزید خبریں