پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی باضابطہ منظوری سے بیرسٹر خالد خورشید ایڈووکیٹ کو وزیر اعلی گلگت بلتستان کیلئے نامزدکر دیا

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی باضابطہ منظوری سے بیرسٹر خالد خورشید ایڈووکیٹ کو وزیر اعلی گلگت بلتستان کیلئے نامزدکر دیا ہے۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی باضابطہ منظوری سے بیرسٹر خالد خورشید ایڈووکیٹ کو وزیر اعلی گلگت بلتستان کیلئے نامزدکر دیا ہے۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کی باضابطہ منظوری سے بیرسٹر خالد خورشید ایڈووکیٹ وزیر اعلی گلگت بلتستان کیلئے نامزد کیا گیا۔

مزید خبریں