وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے وزیر صحت تیمور ظفر جھگڑا کے ہمراہ 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے وزیر صحت تیمور ظفر جھگڑا کے ہمراہ 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انفارمیشن منسٹر کامران بنگش چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔پولیومہم کے دوران5سال سے کم عمر کے64لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گےڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے وزیر صحت تیمور ظفر جھگڑا کے ہمراہ 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انفارمیشن منسٹر کامران بنگش چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔پولیومہم کے دوران5سال سے کم عمر کے64لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گےڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں اور پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔معاون خصوصی نے کہا کہ وفاق اور صوبے پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں اورپولیو کاخاتمہ ہماری مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔پولیو مہم کے دوران والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائی،بچے ہمارا مستقبل ہیں ہم ان کو مفلوج ہوتا نہیں دیکھ سکتے انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر تمام ممالک نے اپنے ہاں سے پولیو کا کامیابی سے خاتمہ کرلیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان میں اب بھی پولیو کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جس کے باعث نہ صرف ہمارے بچے غیرمحفوظ ہیں بلکہ عالمی برادری میں وطن عزیز کا وقار بھی متاثر ہورہا ہے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیت سکتے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے تک ہماری حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے سول سوسائٹی علماء کرام مذہبی سکالرز اور میڈیا بڑا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔