گورنر پنجاب سے اقلیتی ایم پی اے سردار مہندرپال سنگھ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

لاہور۔29نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورسے پاکستان تحر یک انصاف کے اقلیتی ایم پی اے سردار مہندرپال سنگھ نے وفد کے ہمراہ گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں حکومتی اور سیاسی امورکے علاوہ باباگرونانک کے جنم دن ک تیاریوں سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے سکھ برادری کوباباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ کرتارپورراہداری منصوبہ بھارت کو آج …

لاہور۔29نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورسے پاکستان تحر یک انصاف کے اقلیتی ایم پی اے سردار مہندرپال سنگھ نے وفد کے ہمراہ گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں حکومتی اور سیاسی امورکے علاوہ باباگرونانک کے جنم دن ک تیاریوں سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے سکھ برادری کوباباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ کرتارپورراہداری منصوبہ بھارت کو آج تک ہضم نہیں ہورہا ‘پاکستان اقلیتوں کےلئے محفوظ ترین جبکہ بھارت اقلیتوں کےلئے خطر ناک ترین ملک بن چکا ہے۔انہوں نے وفدسے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا کہ ہماری حکومت نے قائدا عظم محمد علی جناحؒ کے ویژن کے مطابق پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دی ہے اور انکے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شر کت کےلئے آنےوالے سکھ یاتریوں کو بھی سکیورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں اقلیتوں کےساتھ بدترین دہشت گردی ہو رہی ہے جس میں وہاں کی حکومت اورانکے دیگر ادارے بھی بر ابر کے شریک ہیں ۔نریندر مودی آر ایس ایس کے مشن کو آگے لےکر چل رہا ہے، مسلمانوں سمیت بھارت میں بسنے والی دیگر اقلیتوں کو دن دےہاڑے قتل کر دیا جاتا ہے اوردنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو شرمناک ہے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ک قیادت میں حکومت نے بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود کر تارپورراہداری کا منصوبہ بر وقت نہ صرف مکمل کیا ہے بلکہ اس کو سکھ یاتریوں کےلئے کھول بھی دیا مگر بھارت آج تک اس منصوبے کو دل سے تسلیم نہیں کر رہا اس لئے بھارت سے آنےوالے سکھ یاتریوں کو بھی روک رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرسے جب بھی کوئی سکھ یاتری پاکستان آتا ہے تو ہم اس کو خوش آمید کہتے ہیں ، پاکستان میں سکھو ں سمیت دیگر اقلیتوں کو جتنی آزادی ہے دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی اس لئے پاکستان اقلیتوں کےلئے دنیا کا محفوظ ترین ملک بن چکا ہے، ہم قائدا عظم کے ویژن کےمطابق اقلیتوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔