حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے،گلیات کے حسین مناظر سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کررہے ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ایبٹ آباد۔29نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے، گلیات کے حسین مناظر سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کررہے ہیں،برف باری نے گلیات کی رونقیں دوبالا کردی ہیں۔اتوار کے روز ایوبیہ آمد کے موقع پر انہوں نے موٹو ٹنل کا معائنہ کیا اور ایوبیہ پائپ لائن ٹریک پر واک کی۔اسپیکر قومی اسمبلی آف پاکستان …

ایبٹ آباد۔29نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے، گلیات کے حسین مناظر سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کررہے ہیں،برف باری نے گلیات کی رونقیں دوبالا کردی ہیں۔اتوار کے روز ایوبیہ آمد کے موقع پر انہوں نے موٹو ٹنل کا معائنہ کیا اور ایوبیہ پائپ لائن ٹریک پر واک کی۔اسپیکر قومی اسمبلی آف پاکستان اسد قیصر گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقام گلیات ایوبیہ پہنچے،ان کے ہمراہ ضلعی سرکاری افسران اور پرسنل سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایوبیہ ملک پاکستان کا ایک خوبصورت ترین علاقہ ہے، برفباری کے بعد یہاں کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔ موسم گرما کی طرح ابھی موسم سرما میں بھی میں دیکھ رہا ہوں کہ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں ایوبیہ گلیات میں سیرو تفریح کیلئے آئی ہوئی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔ اسد قیصر نے موٹو ٹنل کی دریافت کو وائلڈ لائف کا کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھی یہاں کی سیاحت پر مثبت اثرات پڑے ہیں۔