گلگت۔29نومبر (اے پی پی):تحریک انصاف کی جانب سے گلگت بلتستان کے نامزد وزیر اعلیٰ بیرسٹر خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام مسائل کا حل عبوری آئینی صوبہ ہے ،اس حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے بہت جلد خوشخبری ملے گی عبوری آئینی صوبہ ملنے کے بعد تمام مسائل حل ہوتے جائیں گے اپنی رہائشگاہ پرارکان اسمبلی، مختلف وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو …
گلگت بلتستان کے تمام مسائل کا حل عبوری آئینی صوبہ ہے ، نامزد وزیر اعلیٰ بیرسٹر خالد خورشید

مزید خبریں
گلگت۔29نومبر (اے پی پی):تحریک انصاف کی جانب سے گلگت بلتستان کے نامزد وزیر اعلیٰ بیرسٹر خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام مسائل کا حل عبوری آئینی صوبہ ہے ،اس حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے بہت جلد خوشخبری ملے گی عبوری آئینی صوبہ ملنے کے بعد تمام مسائل حل ہوتے جائیں گے اپنی رہائشگاہ پرارکان اسمبلی، مختلف وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام اور پارٹی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا،حکومت عوام دوست ہوگی اور ترقی کا دور شروع ہوگا،امن وامان کا قیام،صحت اورتعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی،انھوں نے کہا کہ اقربا پروری کے خاتمے پر توجہ مرکوز کی جائے گی ،قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا،ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ہیں انھیں درست کریں گے،حکومت کی کوشش ہوگی کہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جائیں ، گلگت بلتستان بے پناہ وسائل کا خطہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں کے قدرتی وسائل پر توجہ دی جائے، وزیر اعظم پاکستان نے مجھے جو ذمہ داری دی ہے اس ذمہ داری کو احسن انداز سے نبھانے کی کوشش کرونگا گلگت بلتستان کے تمام شعبوں میں پالیسیاں بنا کر کام کرنے کی ضرورت ہے گلگت بلتستان میں موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم اس خطے کو اپنے پائوں پر کھڑا کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے کام کرینگے گلگت بلتستان میں و امان کی صورت حال بہتر ہونا ضروری ہے کیونکہ امن و امان سے ہی ترقی کا پہیہ چل سکتا ہے گلگت بلتستان میں بجلی کے شعبے پر کام کرنا ضروری ہے اگر ہم ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کرینگے تو عوام کوکنگ ہیٹنگ بھی کر سکیں جس سے جنگلات کے کٹائو میںکمی آئے گی۔اس موقع پر ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی پوری پارلیمانی پارٹی آپ کے پیچھے کھڑی ہے،وزیراعظم نے آپ کا میرٹ پر چنائو کیا اور تمام ارکان اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں مضبوط حکومت تشکیل دے کر آپ کی قیادت میں گلگت بلتستان کے مسائل حل اور عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،ارکان اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ خالد خورشید کی نامزدگی پر پورے گلگت بلتستان کے کارکن خوش ہیں۔








