اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):بھارت پاکستان اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کے لئے کوئی کسرباقی نہیں چھوڑ رہا اور 19 نومبر 2020 کوجموں کے علاقے نگروٹہ میں ہونے والا حملہ پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لئے بھارت کا ایک اور جھوٹا آپریشن تھا ۔کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نگروٹہ جیسے ڈراموں …
نگروٹہ حملہ پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لئے ایک اور جھوٹا آپریشن،رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):بھارت پاکستان اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کے لئے کوئی کسرباقی نہیں چھوڑ رہا اور 19 نومبر 2020 کوجموں کے علاقے نگروٹہ میں ہونے والا حملہ پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لئے بھارت کا ایک اور جھوٹا آپریشن تھا ۔کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نگروٹہ جیسے ڈراموں کے ذریعے دنیا کی توجہ اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جاری ریاستی دہشت گردی سے ہٹانا چاہتا ہے۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 19 نومبر کونگروٹہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج نے پاکستان میں قائم جیش محمد سے تعلق رکھنے والے 4 عسکریت پسندوں کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں ہلاک کرکے ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ یاد رہے بھارتی الزامات ایک ایسے وقت سامنے آئے جب پاکستان نے بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کے ثبوت پیش کئے اور اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور اسلامی تعاون تنظیم کو اس سلسلے میں خصوصی تفصیلات فراہم کیں۔کے ایم ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے نگروٹہ واقعے کاجھوٹا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیاںخطے میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کرنے کے لئے جھوٹے آپریشنوں کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لئے ماضی میں چھٹی سنگھ پورہ قتل عام ، سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ اور بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے منصوبے بنائے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستان نے ملک میں دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت سامنے لائے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنی پاکستان دشمن مہم میں تیزی لائی ہے جس میں جھوٹا بیانیہ ، من گھڑت ثبوت اور جعلی کارروائیاں شامل ہیں لیکن پاکستان بھارت کو بے نقاب کرتا رہے گا اور عالمی برادری کو بھارتی پروپیگنڈے سے گمراہ نہیں ہونے دے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ملوث کرنے کے ارادے سے بھارت کی طرف سے جھوٹے آپریشنوں کے امکانات کے حوالے سے پاکستان دنیا کو مسلسل خبردارکرتارہا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوششوں میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ رپورٹ میں دنیا سے اپیل کی گئی کہ وہ اس حقیقت کو سمجھیں کہ بھارت کی ہندوتوا حکومت عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔







