ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں 2 یوم رہ گئے،ترجمان ایف بی آر

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 8 دسمبر2020 مقررکی ہےاس طرح آخری تاریخ میں 2 یوم رہ گئے ہیں ۔ ایف بی آر نے قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے افراد اورکمپنیوں کوٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے ایف بی آر سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ آمدن چھپاناممکن نہیں ہے …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 8 دسمبر2020 مقررکی ہےاس طرح آخری تاریخ میں 2 یوم رہ گئے ہیں ۔ ایف بی آر نے قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے افراد اورکمپنیوں کوٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے ایف بی آر سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ آمدن چھپاناممکن نہیں ہے اورایف بی آر کواس حوالہ سے تمام معلومات حاصل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ 10 لاکھ ٹیکس فائلرزایسے ہیں قابل ٹیکس آمدنی نہ ہونے کادعوی کرتے ہیں تاہم ان کی آمدن کے واضح ثبوت موجود ہیں، 35 لاکھ این ٹی این ہولڈرز پرٹیکس ریٹرن فائل کرنا قانوناً لازم ہے مگروہ ایسا نہیں کررہے، اسی طرح 74 لاکھ افراد ایسے ہیں جن کا ودہولڈنگ ٹیکس تو کٹ رہاہے مگرقانون کے مطابق وہ ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کررہے۔ ترجمان نے کہاکہ ایک لاکھ رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے 50 ہزارسے زائد قانون کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کررہی ،اسی طرح ایک لاکھ 5 ہزارایس ٹی آر این ہولڈربھی قانون کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کررہے۔ ترجمان نے کہاکہ یہ تمام افراد اورکمپنیاں ٹیکس نیٹ سے باہرہونے کی وجہ سے ایماندارٹیکس دہندگان پربوجھ کا سبب ہیں، ترجمان نے کہاکہ قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے افراد اورکمپنیوں کوٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے ایف بی آر سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ آمدن چھپاناممکن نہیں ہے اورایف بی آر کواس حوالہ سے تمام معلومات حاصل ہیں۔انہوں نے کہاکہ تادیبی کارروائی سے بچنے کیلئے قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے افراد اورکمپنیوں کو 8 دسمبر2020 تک ٹیکس ریٹرن فائل کرنا چاہئیے۔

مزید خبریں