تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بلے بازوں میں سمتھ، باﺅلرز میں سٹین اور آل راﺅنڈرز میں ایشون سرفہرست

دبئی ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، باﺅلرز میں ڈیل سٹین اور آل راﺅنڈرز میں ایشون پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پاکستان کے یونس خان پانچویں اور مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ایشون ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ منگل کو آئی سی سی …

دبئی ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، باﺅلرز میں ڈیل سٹین اور آل راﺅنڈرز میں ایشون پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پاکستان کے یونس خان پانچویں اور مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ایشون ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے، ہاشم آملہ چوتھے، یونس خان پانچویں، اے بی ڈی ویلیئرز چھٹے، ایڈم ووجز ساتویں، ڈیوڈ وارنر آٹھویں، ایلسٹرکک نویں، مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے راہانے ترقی پا کر 11ویں اور چیتشورپوجارا 15 ویں نمبر پر آ گئے

Leave a Reply