نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کااعلان

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 18، 20اور 22 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ، ہملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہناہے کہ وہ مشکل حالات میں صبر اور برداشت کا بہترین مظاہرہ کرنے والے ان تمام …

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 18، 20اور 22 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ، ہملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہناہے کہ وہ مشکل حالات میں صبر اور برداشت کا بہترین مظاہرہ کرنے والے ان تمام کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران کرکٹ کی سرگرمیوں کی بحالی میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر مایہ ناز ایتھلیٹ کو اپنے ملک کی نمائندگی سے قبل ایک مخصوص ماحول درکار ہوتا ہے کہ جہاں وہ کھیل کے آغاز سے قبل اپنی تیاری مکمل کرسکے ۔ ہم عوام کی صحت اور حفاظت کے لیے بنائے گئے نیوزی لینڈ کے قوانین کا مکمل احترام کرتے ہیں تاہم ایسے میں اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتاہے کہ بعض قواعدوضوابط کے نفاذ نے ہمارے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر متاثر کیا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ آئندہ 2 روز میں جب ہم اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرکے یہاں سے روانہ ہوں گے تو یہ سب کچھ پس پشت رہ جائے گا ۔اس وقت ہماری تمام تر توجہ دونوں طرز کی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہونےپر مرکوز ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے اور حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کی کارکردگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ ٹیسٹ کی دوسری اور ٹی ٹونٹی کی چھٹی بہترین ٹیم ہے۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں ہم نے انہی لڑکوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا جو گزشتہ چند عرصے سے متواتر ہمارے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ میں کرکٹ کی بہترین سہولیات دستیاب ہیں۔یہاں کے تماشائی بھی بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ خواہش ہے کہ ان کا منتخب کردہ اسکواڈ ان کنڈیشنز کا بہترین استعمال کرتے ہوئے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈمیں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، سرفراز احمد ، محمد رضوان،حیدر علی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ،حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رﺅف، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر،وہاب ریاض، فہیم اشرف،موسیٰ خان، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔17 دسمبر سے وانگرائے میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف شروع ہونے والے چار روزہ میچ کے لئے پاکستان شاہینز کے 16 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔جن میں روحیل نذیر (کپتان، وکٹ کیپر)، عمران بٹ،امام الحق، ذیشان ملک شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، یاسر شاہ، سہیل خان، عماد بٹ، حارث سہیل، فواد عالم، محمد عباس، ظفر گوہر، نسیم شاہ اور دانش عزیزسامل ہیں۔

 

مزید خبریں