سیالکوٹ۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ناصرف صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت کو اربوں روپے کے ٹیکس دیتا ہے بلکہ ملک کو اڑھائی ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کما کر دیتا ہے - اس شہر کو عالمی سطح پر بھی جاناں اور مانا جاتا ہے - ان تمام عوامل کے باوجود بدقسمتی سے ماضی میں اس شہر …
حکومت سیالکوٹ اور اس کے شہریوں کے لئے بہت کچھ کر رہی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
سیالکوٹ۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ناصرف صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت کو اربوں روپے کے ٹیکس دیتا ہے بلکہ ملک کو اڑھائی ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کما کر دیتا ہے – اس شہر کو عالمی سطح پر بھی جاناں اور مانا جاتا ہے – ان تمام عوامل کے باوجود بدقسمتی سے ماضی میں اس شہر کے باسیوں اور ان کے مسائل کو بری طرح نظرانداز کیا گیا ۔اور سیاسی مسخروں نے محض شوبازی پر اکتفا کیا گیا-سیالکوٹ چیمبر آف کامرس ،کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیالکوٹ اور اس کے شہریوں کے لئے بہت کچھ کر رہی ہے اور بہت کچھ کرنا چاہتی ہے ۔ اس شہر کو لاہور اور دیگر بڑے شہروں کے برابر لانا ہمارا عزم ہے -انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایئر پورٹ، ڈرائی پورٹ اور ایئرلائن کا آغاز کرکے ملک بھر کی کاروباری برادری کے لئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے -ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مالی اشتراک سے دوشہروں میں پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیزامپرومنٹ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے اورآئندہ 30 سال کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے – پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیزامپرومنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ میں 16 ارب روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی، سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن،جدید ترین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مشینری کی فراہمی، لینڈ فل سائیڈ، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، بس ٹرمینل، پارک کی اپ گریڈیشن جیسے منصوبوں سے سیالکوٹ کے 10 لاکھ شہریوں کے نہ صرف مسائل حل ہوں گے بلکہ ان کا معیار زندگی بھی بہتر ہو گا -انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر سیالکوٹ میں 40 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں -سیالکوٹ میں کثیر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ جاری ہیں – بچوں کے لئے معیاری اور مفت تعلیم یقینی بنانے کے لئے سیالکوٹ میں 52 سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے سیالکوٹ میں 5 ارب روپے کی لاگت سے 250 بیڈز کا مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنایا جا رہا ہے- پسرور اور سمبڑیال کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 43 کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں – کورونا وباء کے دوران مفت علاج معالجے کی سہولت کے لئے 200 بیڈز کا کورونا ہسپتال بنایا گیا، 32 وینٹی لیٹراور کورونا کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ ہم سیالکوٹ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بھی بنائیں گے تاکہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے فروغ سے ہنر مندوں کی فورس تیار کی جا سکے – ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں جاری ہنر مند پروگرام سے نہ صرف نوجوانوں کو با عزت روزگار کے مواقع مل رہے ہیں بلکہ مقامی انڈسٹری میں ہنرمندوں کی ڈیمانڈ بھی پوری ہو رہی ہے -وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 168 زیر تکمیل اور نئے ترقیاتی منصوبے 27ارب 58 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے – ان میں لوکل گورنمنٹ فراہمی و نکاسی آب، اوقاف، سپورٹس، اریگیشن، صحت، تعلیم، روڈز سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں – Sustainable Achievement Programme فیز ون کے تحت قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں 35 کروڑ روپے کی لاگت سے 47 منصوبے مکمل کئے جائیں گے ۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت ضلع سیالکوٹ میں 30 کروڑ روپے کی لاگت سے 36 منصوبے مکمل ہوں گے -پنجاب میونسپل سروسز پروگرام فیز ون کے 113 ترقیاتی منصوبے ایک ارب ایک کروڑ 32 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے -انہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں سیالکوٹ میں مزید ترقیاتی منصوبے لائیں گے اور اس شہر کو جدید ترین بنائیں گے – یہ ہمارا آپ سے وعدہ ہے ۔







