پی ڈی ایم کے استعفے لطیفے بن چکے ہیں، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے کے استعفے لطیفے بن چکے ہیں -ان عناصر میں استعفے دینے کی ہمت ہے نہ حوصلہ-حکومت اپوزیشن کی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئے گی-کرپٹ سیاستدان صرف اپنی دمبڑی بچانے کے لئے کورونا پھیلا رہے ہیں -ان سنگ دل عناصرکو عوام کی نہیں بلکہ لوٹ مار سے …

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے کے استعفے لطیفے بن چکے ہیں -ان عناصر میں استعفے دینے کی ہمت ہے نہ حوصلہ-حکومت اپوزیشن کی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئے گی-کرپٹ سیاستدان صرف اپنی دمبڑی بچانے کے لئے کورونا پھیلا رہے ہیں -ان سنگ دل عناصرکو عوام کی نہیں بلکہ لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے-لوگوں کو کورونا کی بیماری میں مبتلا کرنے والے عناصر ذہنی طور پر خود بیمار ہیں -انہوں نے کہا کہ لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60266 تک پہنچ چکی ہے-پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے662کنفرم کیسز سامنے آئے اور25مریض جاں بحق ہوئے-پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد20,483 ہوچکی ہے- پنجاب میں کورونا سے3,162 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں -انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی زندگی پر اپنی منفی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہو گی-13 دسمبر کو لاہور کے لوگ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکال دیں گے –