اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مختلف ادائیگی مراکز کا دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق میانوالی میں احساس کفالت کی ادائیگیوں کے آپریشنز کا جائزہ لینےکے لئےادائیگی مراکز پرصارف خواتین سے ملاقات کی۔اس دوران احساس کی ریجنل ٹیم،ضلعی انتظامیہ اورشراکتی بینک کے عملےکے ساتھ بھی ملاقات کی۔ ادائیگیوں کےمعیارکو خوب سےخوب تر بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے گئے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس موقع پر …
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مختلف ادائیگی مراکز کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مختلف ادائیگی مراکز کا دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق میانوالی میں احساس کفالت کی ادائیگیوں کے آپریشنز کا جائزہ لینےکے لئےادائیگی مراکز پرصارف خواتین سے ملاقات کی۔اس دوران احساس کی ریجنل ٹیم،ضلعی انتظامیہ اورشراکتی بینک کے عملےکے ساتھ بھی ملاقات کی۔ ادائیگیوں کےمعیارکو خوب سےخوب تر بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے گئے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس موقع پر خواتین سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں اور انھیں فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس سے چند روز قبل ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے حضرو میں احساس کفالت ادائیگی مرکزکا بھی دورہ کیا اورکفالت صارفین کےمسائل سنے۔صارفین کےبائیومیٹرک تصدیق کےمسائل کےحل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔انہوں نے بتایا کہ عوام تک پیغام بہم پہنچانےمیں اےسیز اورڈی سیز کےواٹس ایپ گروپس نہایت ہی موثر ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ترنول اور اسلام آباد کے مضافات میں دیگر مراکز کا بھی دورہ کیا۔







