اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کے سب سے بڑے مافیاء کے لیے اب پے بیک کا وقت ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضوں کے لیے بدنام ہے ۔ اتوار کے روز زلفی بخاری نے لاہور میں کھوکھر برادرز کیخلاف ناجائز زمینوں پر قبضوں کے حوالے سے جاری آپریشن سے متعلق اپنے ایک …
لاہور کے سب سے بڑے مافیاء کے لیے اب پے بیک کا وقت ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضوں کے لیے بدنام ہے ، سید ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کے سب سے بڑے مافیاء کے لیے اب پے بیک کا وقت ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضوں کے لیے بدنام ہے ۔ اتوار کے روز زلفی بخاری نے لاہور میں کھوکھر برادرز کیخلاف ناجائز زمینوں پر قبضوں کے حوالے سے جاری آپریشن سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں قبضہ مافیاء کے حوالے سے کوئی تعجب نہیں کیونکہ وہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں جو شریف برادران کے قریبی اور مریم نواز کو مہنگے تحائف دینے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ 30سال تک لوٹ مارکرنیوالوں کا زوال جاری ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قبضہ مافیاء کے حوالے سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دکھایا ہے ۔







