اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میںکورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ 73 لاکھ 77 ہزار 387 ہو گئی ۔ کووڈ،گلوبل اپ ڈیٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے 15 لاکھ 41 ہزار 373 اموات ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں اموات60 ہزارسے تجاوز کر گئیں ہیں۔ روس میں 20 ہزار 39 کیسز رپورٹ ہوئے جو وباکے آغاز سے اب تک رپورٹ ہونے والی سب سے زیادہ …
دنیا میں کورونا کیسز 6 کروڑ 73 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کر گئے، کووڈ گلوبل اپ ڈیٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میںکورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ 73 لاکھ 77 ہزار 387 ہو گئی ۔ کووڈ،گلوبل اپ ڈیٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے 15 لاکھ 41 ہزار 373 اموات ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں اموات60 ہزارسے تجاوز کر گئیں ہیں۔ روس میں 20 ہزار 39 کیسز رپورٹ ہوئے جو وباکے آغاز سے اب تک رپورٹ ہونے والی سب سے زیادہ تعدادہے۔ امریکی کمپنی فائزر نے اس وبا پر قابو پانے کیلئے نے بھارت میں اپنی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کے لئے درخواست دے دی ہے۔اسی طرح سےسکاٹ لینڈ کے وزیر نے کہا ہے کہ وہ منگل سے کورونا ویکسین کا استعمال شروع کردیں گے۔اسی طرح سے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تیونس نے رات کے وقت کرفیو کو غیر معینہ مدت تک بڑھا دیا ہے۔








