اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہمریم نوازکی میڈیا پر الزام تراشیاں اور دھمکیاں ان کے اظہار رائے کی آزادی کے دعوؤں کے جھوٹ اور بہروپ ہونے کا ثبوت ہے،ان کو وہی میڈیااچھا لگتا ہے جو ان کے گیت گائے، ان کے والد کے دور حکومت میں قوم ایک اخبار کا چند صفوں پر آنا ابھی تک نہیں بھولی۔منگل کو وفاقی …
مریم نوازکی میڈیا پر الزام تراشیاں اور دھمکیاں ان کے اظہار رائے کی آزادی کے دعوؤں کے جھوٹ ہونے کا ثبوت ہے،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہمریم نوازکی میڈیا پر الزام تراشیاں اور دھمکیاں ان کے اظہار رائے کی آزادی کے دعوؤں کے جھوٹ اور بہروپ ہونے کا ثبوت ہے،ان کو وہی میڈیااچھا لگتا ہے جو ان کے گیت گائے، ان کے والد کے دور حکومت میں قوم ایک اخبار کا چند صفوں پر آنا ابھی تک نہیں بھولی۔منگل کو وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے، ہم میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادی صحافت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔








