وزیراعظم عمران خان کو سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کا ٹیلی فون، سلطانہ فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کو سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو ٹیلی فون کیااور سلطانہ فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کو سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو ٹیلی فون کیااور سلطانہ فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہزادہ سلطان نے سلطانہ فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے بھی ڈاکٹر نعیم غنی کے انتقال پر تعزیت کی اور فائونڈیشن کیلئے ان کی بے لوث لگن کو سراہا۔ وزیراعظم نے شہزادہ سلطان کی سرپرستی میں پاکستان میں سلطانہ فائونڈیشن کے سماجی بہبود اور تعلیمی منصوبوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کے خیراتی نظریہ کی تعریف کی جس کا مقصد معاشرے کے نادار طبقہ کی سماجی و معاشی فلاح و بہبود ہے۔وزیراعظم نے نیک مقصد کیلئے فاؤنڈیشن کی مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔وزیراعظم اور سعودی شہزادہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور ہر آزمائش پر پورے اترنے والے تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیااور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔