ہری پور۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پرمکھن کالونی محلہ شہیداں میں سوئی گیس فراہمی کے لیے ڈسٹری بیوشن لائنیں مہیاکردی گئیں، اس موقع پرمقامی افرادچوہدری خورشید،محمد بشیر،ایکسین جاوید خان،محمد اعجاز،گل خان اورآصف خان سمیت دیگر موجود افراد نے لائنیں بچھانے سے قبل دعائے خیرکی اور سوئی گیس فراہمی کے احکامات پرعوامی قائدعمرایوب خان کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اُنھوں نے کہاکہ اڑھائی سالہ دوروزارت میں وفاقی وزیرعمرایوب خان نے ضلع بھرمیں بجلی اورگیس کے مسائل کے حل میں گہری دلچسبی کااظہارکیاہے، جن علاقوں میں بجلی کے وولٹیج تک کامسئلہ حل نہیں ہوتاتھا،آج اُن علاقوں کے لیے گریڈاسٹیشنزکی تعمیرجاری ہے، اسی طرح سترسالوں سے سوئی گیس کی فراہمی سے نظراندازعلاقوں کوسوئی گیس کی لائنیں اورکنکشن فراہم کرکے وفاقی وزیرعمرایوب خان نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔