آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات

47

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، ملک کے شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا اور میر کھانی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، قلات ، کالام منفی 11 ،کوئٹہ، زیارت، لہہ منفی 10 ، سکردو منفی 8، ستور، مالم جبہ منفی 7، گوپس،بگروٹ منفی 6 دیر، پاراچنار ،دالبندین منفی 5 ، ژوب منفی 4 ،ہنزہ ،چترال،کاکول،مری اورراولاکوٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔