دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے16 لاکھ 42 ہزار اموات

53

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔16دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد16 لاکھ42 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 کروڑ 38 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد73842985 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1642439افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد20355181ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ71 لاکھ 43 ہزار ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ 11 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد17143779ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6824858 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 311068 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔بھارت میں مہلک کورونا وائرس سےمزید387 ہلاکتوں کے بعد اموات کیتعداد ایک لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ ملک میں متاثرین کی تعداد 99 لاکھ 32 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے26382 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید387 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر9932908 ہوگئی ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد332985 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 144130افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد69 لاکھ 74 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ82ہزار8 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد6974258 ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 182854ہے۔ دارالحکومت ریوڈی جنیرو میں کورونا وائرس سے اب تک 23740 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے، ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد12لاکھ67 ہزار سے زائد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میکسیکو میں کورونا وائرس سے مزید801 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے11228 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد1267202تک پہنچ گئی ہے۔ میکسیکو میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 115099افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد18لاکھ88 ہزار سے زائد ہے، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے64 ہزار9 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید506 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے18450نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد1888116تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 64908 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔