سولہ دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے جس نے پوری قوم کو دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے متحد کر دیا، وزیراعظم عمران خان کا پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پشاور۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے جس نے پوری قوم کو دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے متحد کر دیا۔ بدھ کو پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے طلباءاور اساتذہ کی عظیم قربانی کو آج 6 سال ہو گئے …

پشاور۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے جس نے پوری قوم کو دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے متحد کر دیا۔ بدھ کو پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے طلباءاور اساتذہ کی عظیم قربانی کو آج 6 سال ہو گئے ہیں، اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے دکھ درد کو ہم محسوس کرتے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے جس نے پوری قوم کو دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے متحد کر دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور تقریب کے دیگر شرکاءنے اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور ان کیلئے دعا کی۔