اے پی ایس کے بچوں اور اساتذہ پر دہشت گردی کے بدترین حملے کے بعد پوری قوم نے یکجا ہو کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا، وزیراعظم عمران خا ن کا ٹویٹ

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے بچوں اور اساتذہ پر دہشت گردی کے بدترین حملے کے بعد پوری قوم نے یکجا ہو کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج سے چھ سال قبل آرمی پبلک سکول کے بچوں اور اساتذہ پر دہشت گردی کے بدترین حملے سے …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے بچوں اور اساتذہ پر دہشت گردی کے بدترین حملے کے بعد پوری قوم نے یکجا ہو کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج سے چھ سال قبل آرمی پبلک سکول کے بچوں اور اساتذہ پر دہشت گردی کے بدترین حملے سے قوم شدید کرب اور صدمہ سے دوچار ہوئی اور پوری قوم نے یکجا ہو کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ٹھانی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری طرح پرعزم رہے ہیں اور اس حوالہ سے قوم سے اپنے وعدے کی تکمیل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔