کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، یہ ان علاقوں تک پہنچ چکی ہے جو پہلی لہر کے دوران وائرس سے بچ گئے تھے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، یہاں تک کہ ان علاقوں تک پہنچ چکی ہے جو پہلی لہر کے دوران وائرس سے بچ گئے تھے۔ان خیالات کا اظہار کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے صوبوں کے …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، یہاں تک کہ ان علاقوں تک پہنچ چکی ہے جو پہلی لہر کے دوران وائرس سے بچ گئے تھے۔ان خیالات کا اظہار کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے صوبوں کے ساتھ آن لائن اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مثبت کیسز کا تناسب تقریباََاسی تیزی سے بڑھ رہا ہے جو ہم نے جون میں دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، یہاں تک کہ ان علاقوں تک پہنچ چکی ہے جو پہلی لہر کے دوران وائرس سے بچ گئے تھےاور مثبت کیسز کا تناسب تقریباََاسی تیزی سے بڑھ رہا ہے جو ہم نے جون میں دیکھا تھا-انہوں نے کہا کہ ہسپتال پر بوجھ بڑھ رہا ہے اور ہمیں استعداد کو بڑھانا پڑا ہے،کورونا وبا مہلک ہے لیکن اس پر قابو پایا جا سکتا ہے، ایس او پیز پر عمل کرنے کی وجہ سے ہم اس سے قبل پھیلاؤ کو کم کرنے میں کامیاب ہوگئے تھےاور وبا کے خلاف ہمارا بروقت ردعمل اور احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا دنیا کے لیے ایک مثال بنی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ،حکومت کو ایک بار پھر آپ سے تعاون درکار ہے، صرف چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے آپ اپنے پیاروں اور ہم وطنوں کی زندگیوں کو بچا سکتے ہیں، ہم ایس او پیز پر عمل کرکے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والے کاروباری نقصان سے پاکستان اور عوام کو بچا سکتے ہیں، ماسک پہنیں،دوسروں 6 فٹ کا فاصلے رکھیں، ہاتھ دھوتے رہیں، اور بڑے اجتماعات سے اجتناب کریں۔کرسمس اور شادی تقریبات کے حوالے سے انتباہ- خوشیاں ضرور منائیں لیکن احتیاط کے ساتھ جیسا کہ ہمیں تمام چھٹیوں پر کرنا پڑتا ہے- تقریبات کو چھوٹا رکھیں اور ہوادار جگہ پر کرنے کو ترجیح دیں- آئیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہماری خوشیاں کسی کے لیے پریشانی یا دکھ کا باعث نہ بنیں۔اس وبا پر قابو پانے کے لئے صوبوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور ہم کورونا کا مقابلہ کریں گے، کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک اہم بات یہ ہے کہ ہم اس بات کو یاد رکھیں کہ یہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن اے پی ایس کے شہدا کو ہم اپنی دعائوں میں یاد رکھیں اور وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔