ملک میں کورونا ویکسین کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے،ویکسین کے حصول کے لیے 150ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہ،وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی این سی او سی میں میڈیا بریفنگ

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور اس کے لئے پوری تیاری ہو رہی ہے، ہم دیکھیں گے کہ کون سی ویکسین کب پاکستان میں دستیاب ہوگی، کورونا ویکسین کے حصول کے لیے 150ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں جسے عوام کیلئے مفت …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور اس کے لئے پوری تیاری ہو رہی ہے، ہم دیکھیں گے کہ کون سی ویکسین کب پاکستان میں دستیاب ہوگی، کورونا ویکسین کے حصول کے لیے 150ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں جسے عوام کیلئے مفت فراہم کیا جائے گا، کورونا وبا کی دوسری لہر میں روزانہ دو سے اڑھائی ہزار افراد متاثر ہو رہے ہیں اور شرح 7 سے 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ کراچی میں یہ شرح 19 فیصد تھی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر میں بڑھتے کیسز کی وجہ سے ہیلتھ کیئر سسٹم پر دبائو نظر آ رہا ہے اور اس کی شدت روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے جانی نقصان سے واضح ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے بچنا ہمارے ہاتھ میں ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ماسک کا استعمال کریں ، سماجی فاصلہ رکھیں ، گنجان جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج این سی او سی میں صوبائی وزراءاور نمائندگان کی میٹنگ ہوئی جس میں انہیں کورونا ویکسین کی فراہمی و دیگر خدو خال سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کا حصول ممکن بنانا اس وقت پاکستان کا قومی عزم ہے جس میں تمام صوبوں کے علاوہ اہم اداروں کو اس میں شامل کیا گیا ہے ،اس میٹنگ میں صوبائی وزراءسے مختلف امور پر تبادلہ خیال گیا اور وفاقی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کورونا ویکسین کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور اس کے لیے پوری تیاری ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ کون سی ویکسین کب پاکستان میں دستیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے حصول کے لئے 150ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں جس کو عوام کیلئے مفت فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کورونا ویکسین آجاتی ہے تو پھر بھی احتیاطی تدابیر کا دامن نہیں چھوڑنا ۔ انہوں نے آنے والے دنوں میں کرسمس کے موقع پر کرسمس تقریبات کے حوالے سے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ وباءکے دوران تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔