اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس 2020 نافذ کر دیا ہے۔ اس آرڈیننس سے مقدمات کی فوری سماعت، تیز ترین ٹرائل، شواہد اور اس سے متعلق معاملات یا واقعات کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیموں اور خصوصی عدالتوں کے ذریعے خواتین اور بچوں سے ریپ اور جنسی تشدد جیسے جرائم سے فوری طور پر نمٹنے میں مدد ملے گی۔ صدر …
صدر مملکت نے اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس 2020 نافذ کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس 2020 نافذ کر دیا ہے۔ اس آرڈیننس سے مقدمات کی فوری سماعت، تیز ترین ٹرائل، شواہد اور اس سے متعلق معاملات یا واقعات کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیموں اور خصوصی عدالتوں کے ذریعے خواتین اور بچوں سے ریپ اور جنسی تشدد جیسے جرائم سے فوری طور پر نمٹنے میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت، چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت سے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کریں گے جیسے کہ وہ ضروری سمجھیں۔ ’’اے پی پی‘‘ کو دستیاب آرڈیننس کی کاپی کے مطابق صدر مملکت چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت سے کسی شخص کو خصوصی عدالت کا جج مقرر کریں گے جو سیشن جج یا ایڈیشنل سیشن جج ہو یا رہا ہو، یا کسی مدت کے لئے ہائی کورٹ کا وکیل رہا ہو۔ تقرری کے وقت اس کی عمر 70 برس سے زیادہ نہ ہو۔ اس آرڈیننس کا اطلاق پورے ملک میں ہوگا۔








