دوحا 2030ءاور ریاض 2034ءکے ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا

مسقط۔16دسمبر (اے پی پی):ایشین گیمز 2030ءکی میزبانی دوحا کو مل گئی‘ ریاض 2034ءایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ بدھ کو ایشین اولمپک کونسل نے اس بات کا اعلان کیا کہ دونوں حریفوں کے مابین ایک سمجھوتہ کے تحت دوحا کو 2030ءاور ریاض کو 2034ءکے ایونٹ کی میزبانی دی گئی ہے ۔ ایشین اولمپک کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں 2030ءاور 2034ءکی میزبانی کی دوڑ میں شامل دو شہروں کے ناموں …

مسقط۔16دسمبر (اے پی پی):ایشین گیمز 2030ءکی میزبانی دوحا کو مل گئی‘ ریاض 2034ءایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ بدھ کو ایشین اولمپک کونسل نے اس بات کا اعلان کیا کہ دونوں حریفوں کے مابین ایک سمجھوتہ کے تحت دوحا کو 2030ءاور ریاض کو 2034ءکے ایونٹ کی میزبانی دی گئی ہے ۔ ایشین اولمپک کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں 2030ءاور 2034ءکی میزبانی کی دوڑ میں شامل دو شہروں کے ناموں کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ ایشین اولمپکس کونسل کے صدر شیخ احمد الفہد الصباح نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ اعلان کر سکتا ہوں کہ کثرت رائے سے ووٹ حاصل کرکے دوحا شہر 2030ءگیمز کی میزبانی کرے گا جبکہ 2034ءکے ایونٹ کی میزبانی کرنے والا دوسرا شہر ریاض ہے ۔ آن لائن سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ووٹنگ کئی گھنٹوں تک تاخیر کا شکار رہی‘ کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ قومی اولمپک کمیٹیوں کو دور سے حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ شیخ احمد نے کہا کہ فنی خرابی کے باعث ووٹنگ میں تاخیر پر معذرت خواہ ہوں۔ آج مشکل چیزیں حل ہوگئیں اور آسان چیزوں کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کو دو اولمکپس کی میزبانی ملنے پر بہت خوش ہوں۔ 2017ءمیں ریاض اور دوحا کے مابین سیاسی‘ معاشی اور مواصلاتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد سعودی عرب اور قطر میں تلخیاں بڑھ گئی تھیں۔