اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو باڈی نے بورڈ کی تنظیم نوکی منظوری دے دی ہےجبکہ ایک ماہ میں قومی سپورٹس پالیسی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔بدھ کو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور پی ایس بی کی صدرڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے 89 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کے حوالے سے …
پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو باڈی نے بورڈ کی تنظیم نوکی منظوری دے دی
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو باڈی نے بورڈ کی تنظیم نوکی منظوری دے دی ہےجبکہ ایک ماہ میں قومی سپورٹس پالیسی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔بدھ کو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور پی ایس بی کی صدرڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے 89 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹز کی شرکت کو حتمی شکل دی۔ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تنظیم نو کی تجویز کی منظوری دے دی اور خصوصی سکریٹری کی سربراہی میں ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ، جو پی ایس بی انجینئرنگ اور فنانس ونگ کی مضبوطی کے لئے تجاویز پیش کریں گی۔ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان میں آئندہ 14ویں جنوبی ایشین گیمز کی تیاری کے منصوبے کا بھی بغور جائزہ لیا۔ موجودہ کوویڈ 19 صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ، قلیل مدتی معاہدوں پر غیر ملکی کوچوں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ، اجلاس میں نئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں چین میں 6 ویں ایشین بیچ گیمز اور جاپان میں 32 ویں اولمپک کھیلوں میں شرکت کے لئے پاکستان کے دستہ کی منظوری دی گئی۔ایگزیکٹو کمیٹی،جوائنٹ سکریٹری اسپورٹس کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے رہی ہے جو موجودہ پالیسی کے تحت شامل کھلاڑیوں میں نقد ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ایگزیکٹو کمیٹی نے آئندہ قومی کھیلوں کی پالیسی کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس کو ایک ماہ کے مقررہ مدت میں مکمل کرے۔








