اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون پر بات کی اور افغان امن عمل اور پاک افغان تعلقات مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے افغانستان کے تنازعہ کے سیاسی حل کے لئے افغانستان کے اپنے امن عمل کی مکمل حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ …
وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی ٹیلیفون پر گفتگو،افغان امن عمل اور پاک افغان تعلقات مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون پر بات کی اور افغان امن عمل اور پاک افغان تعلقات مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے افغانستان کے تنازعہ کے سیاسی حل کے لئے افغانستان کے اپنے امن عمل کی مکمل حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اس ضمن میں وزیراعظم نے دوحہ میں ہونے والے کثیر الافغان بات چیت کی پیش رفت کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے تمام فریقین سے رابطےاس کی طرف سے سہولت کاری کی اس کاوش کا حصہ ہے جس کا مقصد وسیع البنیاد،اور جامع سیاسی حل کے لئے پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔ طالبان پولیٹکل کمیشن کا حالیہ دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔وزیراعظم نے پاکستان کے اس عزم کودہرایا کہ پاکستان تمام افغان اطراف سے کہتا ہے کہ وہ تشدد میں کمی لانے اور سیزفائر کے لئے اقدامات اٹھائیں۔دونوں رہنمائوں نے اس موقع پر افغان عمل میں تعاون جاری رکھنے اوردوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔








