اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سینئر صحافی طارق ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ طارق ملک بھائی کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا۔ کیا اعلی انسان تھے۔ جو ان کو مل لیتا تھا ان کا ہو جاتا تھا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ان …
ڈاکٹر شہباز گل کا سینئر صحافی طارق ملک کے انتقال پر دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سینئر صحافی طارق ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ طارق ملک بھائی کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا۔ کیا اعلی انسان تھے۔ جو ان کو مل لیتا تھا ان کا ہو جاتا تھا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ان کو جنت میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ انکا جانا بے شک ہم سب کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے۔








