کورونا کی پہلی لہر میں وزیراعظم کے بر وقت اور دانشمندانہ اقدامات نے پاکستان کو بڑے جانی نقصان سے بچا لیا‘وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا کی پہلی لہر میں وزیراعظم کے بر وقت اور دانشمندانہ اقدامات نے پاکستان کو بڑے جانی نقصان سے بچا لیا، کورونا کی دوسری شدید ترین میں اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیاں کورونا پھیلائو کا موجب بن رہی ہے، پاکستان کی سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کو دنیا سراہا رہی ہے۔وہ جمعرات کو ایس ڈی پی …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا کی پہلی لہر میں وزیراعظم کے بر وقت اور دانشمندانہ اقدامات نے پاکستان کو بڑے جانی نقصان سے بچا لیا، کورونا کی دوسری شدید ترین میں اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیاں کورونا پھیلائو کا موجب بن رہی ہے، پاکستان کی سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کو دنیا سراہا رہی ہے۔وہ جمعرات کو ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام 23ویں پائیدار ترقی کانفرنس بعنوان” کوویڈ19 میں پائیدار ترقی "میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے۔ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد سلہری اور ان شعبوں سے متعلق ماہرین نے بھی اظہار خیال کیا۔عالمی کانفرنس کی سفارشات بھی پیش کی گئیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے کسی ملک یا مذہب کی بجائے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا،ہم نے دنیا کے مختلف ملکوں میں وباء سے متاثر انسانیت کے مناظر دیکھے ہیں،دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ اس وباء سے متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بر وقت اور دانشمندانہ اقدامات نے پاکستان کو بڑے جانی نقصان سے بچا لیا، ہم نےکورونا کے پہلے مرحلے میں ہم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی جسے دنیا نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر نے درست اعداد و شمار کے زریعے لوگوں کو معلومات دیں۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر طبی آلات/ادویات کی فراہمی بڑا چیلنج تھا جس پر ہم نے بروقت اور مؤثر حکمت عملی اپنا کر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران عمران خان کی ہدایات پر احساس پروگرام کے زریعے مستحق لوگوں کو بر وقت مالی امداد مہیا کی گئی جس سے لوگوں کی زندگی بحال رہی اوراحساس پروگرام کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کو مراعات سے محنت کش غریب طبقے کو سہارا ملا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے معاشرے کے غریب طبقے کے لیے تعمیرات کے شعبے کو مراعات دیں تا کہ محنت کش طبقے کو کم سے کم نقصان ہواور تعمیراتی شعبے کو ترقی ملے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری شدید ترین لہر کی وجہ سے کورونا کے مثبت کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ کورہا ہے، ایسے میں اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلائو کا موجب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کی جانب سے عالمی کانفرنس اس وبا کو نمٹنے کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔