پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈبلیو بی سی ٹائٹل سمیت 8 کیٹگرزکے  باکسنگ مقابلے  کل  گور نر ہائوس  میں ہوں گے

لاہور۔17دسمبر  (اے پی پی):ڈبلیو بی سی ٹائٹل سمیت 8 کیٹگرزکے مختلف ویٹ کے باکسنگ مقابلے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 19دسمبر کو گور نر ہائوس لاہور میں ہوں گے 'بر طانیہ سمیت 6مختلف ممالک کے کھلاڑی شر یک ہوں گے 'سب سے بڑا مقابلہ پاکستانی باکسر وسیم اور فلپائنی باکسر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جمعرات کے روز گور نر ہائوس لاہور میں بر طانوی باکسر محمد عامر خان کے …

لاہور۔17دسمبر  (اے پی پی):ڈبلیو بی سی ٹائٹل سمیت 8 کیٹگرزکے مختلف ویٹ کے باکسنگ مقابلے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 19دسمبر کو گور نر ہائوس لاہور میں ہوں گے ‘بر طانیہ سمیت 6مختلف ممالک کے کھلاڑی شر یک ہوں گے ‘سب سے بڑا مقابلہ پاکستانی باکسر وسیم اور فلپائنی باکسر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جمعرات کے روز گور نر ہائوس لاہور میں بر طانوی باکسر محمد عامر خان کے ہمراہ پر یس کانفر نس کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور دہشت گردی ختم ہوچکی ہے،افواج پاکستان اور پولیس کو سلیوٹ جن کی وجہ سے پاکستان میں امن قائم ہوا،وزیر اعظم عمران خان خود ورلڈ کپ لے کر آئے تھے،ساوتھ افریقہ کی ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے جو کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے،ٹورازم پر بھی بہت توجہ دے رہے ہیں جسکی وجہ سے لوگ پاکستان آئیں گے،باکسر عامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ پاکستان آتے ہیں اور باکسنگ کو پروموٹ کرتے ہیں،عامر خان سے محبت ہے کہ وہ میرے بیٹے کا دوست بھی ہے باکسر عامر خان نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اتنا پیار دیا،19 دسمبر کو پاکستان کے بہترین باکسر محمد وسیم کی فائٹ ہوگی،ایشیا ٹائٹل کے لیے وسیم کا مقابلہ ہوگا اور بعد میں ورلڈ کے ٹائٹل کے لئے مقابلہ کا اہل ہوگا،نادر بلوچ بھی ڈبلیو بی سی کی فائٹ میں حصہ لینگے،باکسر نادر بلوچ نے کہا کہ عامر خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ڈبلیو بی سی ٹائٹل فائٹ کے لیے عامر خان نے دعوت دی،19 دسمبر کو ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیت کر پاکستان کو تحفہ دونگا،محمد وسیم اور عامر خان کی طرح اچھا نام بناونگا۔