24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2545 کیس ، 83 اموات رپورٹ، سب سے زیادہ اموات سندھ میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اس کے بعد زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 83 اموات ہوئیں جن میں سے 51 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اس کے بعد زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 83 اموات ہوئیں جن میں سے 51 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 972 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 83 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 74 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 9 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 45 فیصد،اسلام آباد میں 42 فیصد،لاہور میں 34 فیصد اور پشاور میں 27 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر راولپنڈی میں 40 فیصد، ملتان میں 39 فیصد، اسلام آباد میں 38 فیصد اور پشاور میں 60 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 39 ہزار 171 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 859, پنجاب میں 15 ہزار 395, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 755, اسلام آباد میں 4 ہزار 755, بلوچستان میں 395,گلگت بلتستان میں 367, آزاد کشمیر میں 645 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 852 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 295 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 478 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 7 ہزار 893, بلوچستان میں 17 ہزار 868, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810، اسلام آباد میں 35 ہزار 700, خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 21، پنجاب میں 1 لاکھ 30 ہزار 122 اور سندھ میں 2 لاکھ 1 ہزار 80 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 164 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 270 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 5 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 3 ہزار 522 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 511 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 385 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 177 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 99 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 200 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 62 لاکھ 16 ہزار 60 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 615 ہسپتالوں میں 2 ہزار 988 مریض زیر علاج ہیں۔\